
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایران۔ اسرائیل تنازع میں چینی شہریوں کی سلامتی اور انخلا سے متعلق پوچھا گیا۔
چینی ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ چینی حکومت بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کے تحفظ کو نمایاں اہمیت دیتی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان تصادم کے بعد، چینی وزارت خارجہ اور ایران اور اسرائیل میں چینی سفارت خانوں نے فوری طور پر قونصلر تحفظ کا ایمرجنسی میکانزم متحرک کیا، جس میں دونوں ممالک سے چینی شہریوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، متعلقہ انتباہات اور رہنما اصول جاری کیے گئے، مقامی چینی شہریوں اور اداروں کے ساتھ مسلسل گہرا رابطہ برقرار رکھا گیا، انہیں حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورت حال سے بچاؤ کی ہدایات دی گئیں، اور چینی شہریوں کو فعال طور پر مدد فراہم کی گئی۔اس وقت کچھ چینی شہریوں کو بحفاظت ہمسایہ ممالک منتقل کر دیا گیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ اور متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور چینی شہریوں کے فوری انخلا کا انتظام کر رہے ہیں۔