بین الاقوامی

چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار چڑھاؤ پر نظر ڈالیں تو سب سے اہم انکشاف یہ ہے کہ مساوی احترام  دو طرفہ تبادلوں کی بنیاد ہے اور بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے بعد چین نے دونوں فریقوں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر سنجیدگی اور سختی سے عمل کیا ہے۔

تاہم، یہ امر افسوسناک ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں بے بنیاد  منفی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کر رکھاہے، جس سے چین کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ڈیوڈ پاؤنڈ  نے کہا کہ صدر ٹرمپ صدر شی جن پھنگ کا بہت احترام کرتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے لیے مثبت اور تعمیری تبادلے کو برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔ چین میں سفیر کی حیثیت سے،  وہ  باہمی احترام اور دوطرفہ تعلقات  کی بنیاد پر چینی فریق کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار  ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker