بین الاقوامی

چینی وزیراعظم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چینی وزیراعظم لی چھیانگ انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے اور ملائیشیا میں آسیان ۔چین۔ خلیج تعاون کونسل  سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جمعرات کے روزچینی وزارت خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر وزیر اعظم لی چھیانگ 24 سے 26 مئی تک انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر  لی چھیانگ 26 سے 28 مئی تک کوالالمپور، ملائیشیا میں آسیان- چین -جی سی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker