بین الاقوامی

روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کے آغاز کے وقت پر ابھی اتفاق نہیں ہوا، یوکرینی حکام

یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کی معلومات کے مرکز کے ڈائریکٹر اینڈری کووالینکو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں براہ راست بات چیت مقامی وقت کے مطابق 15 مئی کی صبح 10 بجے شروع ہوگی

لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے اور اس پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا ہے ۔ اس سے قبل یہ اطلاع تھی کہ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت 15 مئی کی صبح 10 بجے بحال ہو رہی ہے۔روسی خبررساں ایجنسی تاس کے مطابق، روسی مذاکراتی وفد ترکی کے استنبول پہنچ چکا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker