بین الاقوامی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کا بحیرہ جنوبی چین میں معمول کا گشت


بیجنگ:سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کرنل تیان جون لی نے کہا کہ 29 اپریل کو پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین میں معمول کے مطابق گشت کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حالیہ عرصے میں، فلپائن نے بار بار سمندری حقوق کی خلاف ورزی کی ،تنازعات پیدا کیےا ور غیر متعلقہ ممالک کو اکٹھا کر کے نام نہاد "مشترکہ گشت” کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے بحری اور فضائی دستوں نے ہمہ وقت نگرانی برقرار رکھی، الرٹ رہے اور صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کے فوجی دستے مستقبل میں بھی مستقل ہا ئی الرٹ ہیں اور ملک کی علاقائی خودمختاری برقرار رکھنے ،سمندری مفادات کا بھرپور دفاع کرنے اور بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker