
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں نئے دور میں مارکس کے نظریے کے مطالعے اور ترقی کے منصوبے پر ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مارکسزم کو چینی حقائق اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔
مارکسزم نظریے کے مطالعے اور ترقی کے منصوبے پر ایک اجلاس انتیس نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں شی جن پھنگ کی یہ ہدایات وہاں موجود حاضرین کو سنوائی گئیں ۔





