کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 19 دسمبر کی صبح مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہیں چینی ادویات میں معیاری تحقیق کی اسٹیٹ لیبارٹری اور لونر اینڈ پلینیٹری سائنسز کی اسٹیٹ لیبارٹری کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اس دوران صدر شی جن پھنگ نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور سائنسی تحقیق کے ارکان کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ۔