Uncategorized

سانگھڑ، قادیانیوں کی مسلم مخالف کارروائیوں اور مذہب کی ترویج کے خلاف ریلی

 

سانگھڑمیں قادیانیوں کی مسلم مخالف کارروائیوں اور مذہب کی ترویج کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت علمائے کرام نے شرکت کی۔شرکاء نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قادیانیوں کی مذمت درج تھی۔

انہوں نے مسلمانوں کے وکیل محمد یونس اور ان کے ایڈووکیٹ برادران کے چیمبر پر حملے کی مذمت کی اور واقعے میں ملوث قادیانیوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایڈووکیٹ یونس و برادران سانگھڑ میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی خلاف اسلام سرگرمیوں کے مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں جس پر مخالفین نے انکے چیمبر اور گھر پر حملہ کیا،توڑپھوڑ کی اور تشدد کیا۔

اس واقعے پر سانگھڑ اور ملحقہ علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے ریلی نکالی۔اس موقع پر علماء کرام نے خطاب میں کہا کہ ہم قادیانیوں کے اوچھے ہتکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاہم قادیانیوں کو سانگھڑ میں عبادت گاہیں بناکر جھوٹے مذہب کی ترویج نہیں کرنے دینگے۔تحریک لبیک کے امیر مولانا امتیاز نے قادیانیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کسی صورت اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker