Uncategorized

جنوبی افریقہ کے کے لوگ چینی صدر کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جنوبی افریقہ

چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان تبادلوں اور تعاون کی وسعت اور گہرائی کی مثال نہیں ملتی، سلیمان لیچیسا تسنولی
وکٹو ریہ ()
جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سلیمان لیچیسا تسنولی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مرکزی شعبہ تشہیرکے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شوانگ اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔اتوار کے روز چینی مید یا کے مطا بق تسنولی نے چائنا میڈیا گروپ اور افریقہ کے سب سے بڑے براہ راست براڈکاسٹ سیٹلائٹ پلیٹ فارم ملٹی چوائس گروپ کےدرمیان تعاون کے معاہدے پر شن ہائی شوانگ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ صدر شی جن پھنگ کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ جنوبی افریقہ اور چین، جن کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، یقینی طور پر وسیع تر شعبوں میں تعاون کے نتائج حاصل کریں گے اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دیں گے۔
سلیمان لیچیسا تسنولی کے ساتھ ملاقات کے دوران شن ہائی شوانگ نے کہا کہ اس سال چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ اور "بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو "کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان تبادلوں اور تعاون کی وسعت اور گہرائی کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا چا ئنا میڈیا گروپ جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اوراعلیٰ سطحی چین-جنوبی افریقہ ہم نصیب سماج کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسی روز طے پانے والے معاہدے کے مطابق، چائنا میڈیا گروپ نےملٹی چوائس گروپ کو سی سی ٹی وی کے انٹرنیشنل چینل یعنی سی سی ٹی وی فور ، سی جی ٹی این انگلش چینل اور سی جی ٹی این فرانسیسی چینل کو افریقہ کے 50 ممالک میں نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker