ٹاپ سٹوری

توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس : نیب نے نوازشریف کو کلین چٹ دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں نیب نے قائد ن لیگ نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کر دی۔

توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم کو تحفے میں دی، وزیراعظم نے تحفے میں ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا، بعدازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پول میں شامل کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی، نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی۔
نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نوازشریف نے گاڑی کی قیمت ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی نواز شریف نے خریدی تو وہ توشہ خانہ کی ملکیت ہی نہیں تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker