ٹاپ سٹوری

چند شرپسند عناصر 9مئی کا واقعہ دہرانے کا منصوبہ بنارہے ہیں،محسن نقوی

لاہور(آئی پی ایس)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، 9 مئی جیسا سانحہ داہرنے کی پلاننگ کے پکے ثبوت ہیں، ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، پر امن احتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، کسی نے شرپسندی کی کوشش کی تو سخت ایکشن آئے گا، ہم نہیں چاہتے قوم تقسیم ہو۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسا کوئی عمل نہ دہرایا جائے ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker