ٹاپ سٹوری

افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ، ایک ماہ میں 29 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (آئی پی ایس)افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد پاک افغان بارڈرسے داخلے کی کوشش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقہ سمبازہ میں 21 اپریل سے آپریشن کر رہی ہیں اور سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
گزشتہ ایک ماہ میں سکیورٹی فورسز آپریشنز میں 14 مئی 2024 کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران میجر بابر خان شہید ہوگئے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے ، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker