ٹاپ سٹوری

عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس

اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
عمران خان نے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker