ٹاپ سٹوریبلوچستان

ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکا، جاں بحق مزدورں کی تعداد 12ہوگئی

کوئٹہ(آئی پی ایس)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد محکمہ مائنز، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں کا مشترکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ شب 12 بجے شروع ہونے والا ریکسیو آپریشن ساڑھے 11 گھنٹے بعد مکمل کرلیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 12 کان کنوں کی لاشیں جبکہ 8 مزدروں کو بحفاظت کان سے باہر نکالا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے سپرد کر دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ساتھ ہی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کی دعاء اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے اور حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker