ٹیکنالوجی

چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز مختلف علاقوں میں نصب

اسلام آباد( نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز مختلف علاقوں میں نصب کر دیئے گئے ہیں ،اس کا بنیادی مقصد پی ایم ڈی کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔پی ایم ڈی میں سیسمولوجی ڈویژن کے ڈائریکٹر زاہد رفیع نے گوادر پرو کو بتایا کہ چین نے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے 25 ویدر ڈیٹیکٹرز فراہم کردیئے ہیں تاکہ انتہائی کم فریکوئنسی(وی ایل ایف/وی ایف) لائٹننگ نیٹ ورک قائم کیا جاسکے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد محکمہ موسمیات(پی ایم ڈی)کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال دونوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔ زاہد رفیع نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ ڈیٹیکٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نصب ہیں جہاں آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ تعاون ایک قیمتی تحفہ ہے جسے پاکستان پہلی بار استعمال کرے گا۔ یہ تعاون تیاریوں اور جوابی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پاک چین شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈیٹیکٹرز کے حوالے سے ستمبر 2023 میں بیجنگ میں پی ایم ڈی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(آئی ای ای سی اے ایس ) کے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ادر پرو کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی صاحبزادہ خان کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے آئی ای ای سی اے ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاہوا لی کے ساتھ پاکستان میں وی ایل ایف/ ایل ایف لائٹنگ کا سراغ لگانے والے نیٹ ورک کے قیام کو شروع کرنے اور فروغ دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ پی ایم ڈی کی بجلی کی وارننگ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔ زاہد رفیع نے کہا کہ یہ ایم او یو پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker