ٹیکنالوجی

چین : انٹرنیٹ صارفین کا حجم 1.079 ارب ہو گیا

چین ،انٹرنیٹ صارفین کا حجم 1.079 ارب ہو گیا

جون 2023 تک ، چین میں ڈومین نیمز کی کل تعداد 30.24 ملین ہے، چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر
بیجنگ ()
چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر نے چین میں انٹرنیٹ کی ترقی پر 52 ویں شماریاتی رپورٹ جاری کر دی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
رپورٹ کے مطابق جون 2023 تک چین کے انٹرنیٹ صارفین کا حجم 1.079 ارب تک پہنچ گیا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 11.09 ملین کا اضافہ ہے اور انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 76.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ نیٹ ورک کے انفراسٹراکچر کے لحاظ سے جون 2023 تک ، چین میں ڈومین نیمز کی کل تعداد 30.24 ملین ہے۔ فعال آئی پی وی 6 صارفین کی تعداد 767 ملین،اور موبائل فون بیس اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد 11.29 ملین تک پہنچ گئی ، جن میں سے 2.937 ملین 5 جی بیس اسٹیشن مکمل اور فعال ہوئے، جو موبائل بیس اسٹیشنوں کی کل تعداد کا 26فیصد ہے۔ موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشنز تیزی سے فروغ پا رہی ہیں اور گھریلو مارکیٹ میں فعال ایپس کی تعداد 2.6 ملین تک پہنچ گئی ہے ، جن میں انٹرنیٹ صارفین کی روز مرہ زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔
52 ویں “چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کی ترقی پر شماریاتی رپورٹ” کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مارکیٹ کی طلب کی بتدریج بحالی کے پس منظر میں، ڈیجیٹل معیشت مستحکم ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے، جس نے معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے. سال کی پہلی ششماہی میں ، قومی آن لائن ریٹیل سیل 7.16 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 13.1فیصد کا اضافہ ہے، جس میں سے دیہی آن لائن ریٹیل سیل 1.12 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 12.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کی ایک اہم شکل کے طور پر ، آن لائن خریداری کھپت کی ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker