ٹیکنالوجی

چینی خلائی جہازچھانگ عہ 6 کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق، 8 مئی کو بیجنگ ایرو اسپیس فلائٹ کنٹرول سینٹر کے کنٹرول کے تحت، چھانگ عہ-6 قمری تحقیقی مشن نے چاند کے قریب بریک لگانے کے عمل کو انجام دیا اور کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہو گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چاند کے قریب بریک لگانا چھانگ عہ-6 قمری پروب کی پرواز کے دوران مدار میں کنٹرول کی ایک اہم سرگرمی ہے۔ چاند کے قریب پہنچنے پر، مشن نے بریک لگائی ، اس طرح مشن چاند کی کشش ثقل کی وجہ سے قمری مدادر میں داخل ہوگیا۔
اس کے بعد، چھانگ عہ-6 قمری مشن کے ساتھ جانے والا لینڈر چاند کے عقبی حصے میں جنوبی قطب-آٹکن بیسن پر منصوبے کے مطابق سافٹ لینڈنگ کرے گا اور چاند کے عقبی حصے سے نمونے لینے اور واپسی کے مشن کو انجام دےگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker