اہم خبریںپاکستانصحت

حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے یونیسف کی 23 گاڑیاں ای پی آئی کے حوالے

 اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد سمیت پانچ بڑے شہروں اور زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والے اضلاع میں حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لئے استعمال کی جانے والی 23 گاڑیاں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف)نے حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام (ای پی آئی)کے حوالے کر دیں ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا کی موجودگی میں پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ ایدا گیرما سے یہ گاڑیاں وصول کیں۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں کہاکہ گیوی ویکسین اتحاد کی جانب سے تقریبا 5لاکھ 37ہزار امریکی ڈالر کی فنڈنگ سے کل 30 گاڑیاں، 23 سوزوکی وین اور 7 ہیلکس وینیں یونیسف کے توسط سے زیادہ خطرات سے دوچار اضلاع ، کم سہولیات کے حامل مقامات اور گنجان آباد شہری علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کے حوالے کی جانی تھیں۔ اسی سلسلے میں 23 سوزوکی گاڑیاںپروگرام کے حوالے کی گئیں جبکہ باقی 7 گاڑیاں ابھی خریداری کے مراحل میں ہیں۔ یونیسف کی نمائندہ ایڈا گیرما نے کہا کہ یونیسف ویکسین کی خریداری، کولڈ چین مینجمنٹ اور حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی میں اضافے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کی بھرپور مدد کررہا ہے تاکہ لوگوں کو اعلی معیار کی صحت کی سہولیات گھربیٹھے حاصل ہوسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای پی آئی کے حوالے کی جانے والی ویکسی نیشن وینیں ان سہولیات میں مزید بہتری لائیں گی اور ان سے لوگوں کے لئے صحت کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی صحت کی سہولیات اور ای پی آئی کی وزارت کی متحرک قیادت کی حوصلہ افزائی حاصل ہے اور ہم گیوی جیسے مطعی اداروں کے مالی تعاون پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں کیونکہ ہم پاکستان میں ہر بچے کو زندہ، صحت مند اور توانا رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔حفاظتی ٹیکوں کے وسیع پروگرام کی برانڈنگ کی مدد سے آسانی سے شناخت کی جانے والی ان وینوں میں سے ہر ایک میں متعلقہ ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ ہیلتھ پروفیشنلز کی ایک ٹیم موجود ہوگی ۔ اس کے علاوہ اس وین میں ایک ویکسینیٹر ، لیڈی ہیلتھ وزٹر ، مقامی دائی اور ایک سوشل موبلائزر کے ساتھ ادویات اور آلات کی معیاری کٹ بھی موجود ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker