اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہید عدیل کی فیملی کو تاحیات تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرشہید عدیل حسین کی فیملی کو تاحیات ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

 

ملاقات میں شہید عدیل حسین کے والدین، بیوہ،بچے اوراس کابھائی شامل تھا جبکہ آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات میں عدیل حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کو شہید پیکیج پیش کیا۔

 

کانسٹیبل عدیل حسین ایک خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے جب اس نے ایک ٹیکسی کواسلام آباد داخل ہوتے ہوئےروکا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شہید عدیل حسین کی بیوہ کو شہید پیکیج کاایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کے بچوں کے گھر کیلیے مزیدسوا کروڑ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا۔

 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ شہید سید عدیل حسین نےاپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اسلام آباد کو ایک بڑے حادثے سے بچایا،شہدا کے احسانات کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا،ہمارے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عدیل حسین شہید کے ساتھ اس واقعہ میں جو جوان زخمی ہوئے ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پولیس شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں ہر طرح کے وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker