فن و فنکار

مداح کا دوسری شادی کیلئے فیروز خان کو مشورہ،اداکار نے کیا جواب دیا؟

کراچی (آئی پی ایس) اداکار فیروز خان کو ان کے مداح نے دوسرے شادی کا مشورہ دیا ہے جس کا جواب بھی اداکار کی جانب سے دیا گیا۔

فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جبکہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی۔

علیزا نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، بعدازاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کیس فائل کئےگئے جن کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے۔

تاہم آج تک فیروز خان نے دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں بات نہیں کی، البتہ اب ان کی ایک پوسٹ پر مداح نے ان کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا۔مداح نے کہا کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker