صحت

بزرگوں میں اسپرین کی کم مقدار انیمیا کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

میلبرن (آئی پی ایس) ایک اہم طبی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں اسپرین کی کم مقدار کھانے کی روش سے ان کے جسم میں خون کی کمی کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اس ضمن میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی، کےماہرین نے ایسپری (اسپرین اِن رڈیوسنگ ایونٹس ان دی ایلڈرلی) نامی ایک سروے کیا ہے۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ عمررسیدہ افراد میں اسپرین کی کم مقدار بھی مضر ہوسکتی ہے۔ اس سے خون میں فولاد کی 20 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

یہ تحقیق اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔امریکہ اور یورپ میں ادھیڑ عمر افراد امراضِ قلب سے بچنے کیلئے باقاعدگی سے اسپرین کھاتے ہیں۔ اسپرین سے خون کے بہاؤ، بالخصوص آنتوں میں جریانِ خون کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ تاہم اب ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے انیمیا (خون میں کمی) کی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ایسپری سروے میں 70 برس یا اس سے زائد عمر کے 19114 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ انہیں دو گروہوں میں بانٹا گیا اور ایک گروہ کے بزرگوں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker