کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر 8 دلچسپ ہوگیا، کوئی بھی ٹیم فاتح ہوسکتی ہے، یوراج سنگھ

دبئی :ابوظہبی ٹی 10 اور لیجنڈز کرکٹ ٹرافی دونوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فاتح بین الاقوامی فرنچائز نیو یارک اسٹرائیکرز آئندہ ایڈیشنز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کو تیار ہے۔

کولمبو اسٹرائیکرز کو بین الاقوامی فارمیٹ میں نیو یارک اسٹرائیکرز کی کامیابی کے بعد آئندہ ایل پی ایل 2024 (لنکا پریمیئر لیگ 2024) میں بھی واپسی کرنا ہے۔ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والے اسٹرائیکرز فرنچائز کے دو ممتاز ارکان یوراج سنگھ اور ڈینیئل کرسچن نے موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں پر ماحول کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے نیو یارک اسٹرائیکرز کے رکن اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سفیر یوراج سنگھ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ آپ کو کنڈیشنز کے لئے زیادہ تجربے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ جلدی پہنچتے ہیں اور موسم کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرلیتے ہیں تو کھلاڑیوں کے پاس مطلوبہ تجربہ آجاتا ہے۔

یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ کیا موجودہ ورلڈ کپ کافی اپ سیٹس ہوئے ہیں ماضی میں بھی ہم نے کچھ اپ سیٹ دیکھے ہیں اس لئے کسی بھی ٹیم کو معمولی قرار نہیں دیا جاسکتا سپر 8 مرحلہ اب دلچسپ ہونے جا رہا ہے اور ہر ٹیم کے پاس فتح کے یکساں مواقع ہیں۔ امریکہ میں منعقدہ ورلڈ کپ بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیو یارک اسٹرائیکرز کے ڈینیئل کرسچن نے کہا کہ ان کی رائے میں بہت سی ٹیموں کے لئے یہ تھوڑا سست آغاز رہا ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود ٹیموں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker