کھیل

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزکےلئے انگلینڈ چیمپئنز نے اسکواڈ تیار کرلیا

دبئی :انگلینڈ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے آئندہ افتتاحی ایڈیشن کے ایک بھرپور لائن اپ تیار کرلی ہے۔ انگلینڈ چیمپئنز کیون پیٹرسن، روی بوپارا، ایان بیل، سومت پٹیل، اویس شاہ، فلپ مسٹرڈ، کرس شوفیلڈ، ساجد محمود، اجمل شہزاد، عثمان افضل، ریان سائیڈبوٹو ، اسٹیفن پیری، اسٹورٹ میکر، اور کیون اوبرائن کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

یہ ٹیم پراوین شرما، عمر العمراور بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈز کی ملکیت ہے جس سے ایک دلچسپ سیزن کا وعدہ کیا ہے۔پراوین شرما نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں کیون پیٹرسن اور ایان بیل جیسے لیجنڈز موجود ہیں جو غیرمعمولی کارکردگی دکھائیں گے۔

جائیدادوں کے کاروبار سے وابستہ عمر العمر کے مطابق ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور ہم ایک دلچسپ سیزن کی توقع کررہے ہیں۔ جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کہتی ہیں کہ ٹیم ایک بھرپور تفریح فراہم کرے گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker