کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز سٹار سپورٹس اور ٹی این ٹی سپورٹس سے نشر ہوں گے

ایجبسٹن : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے دنیا مختلف خطوں کے لئے اپنے نشریاتی شراکت داروں کا اعلان کردیا ہے۔
لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
لیگ کے مطابق بھارت میں مقابلے سٹار سپورٹس، شمالی امریکہ میں ویلون بائی کرک بوز ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کرک بوز ، افریقی سب صحارا میں سپرسپورٹس ، برطانیہ میں ٹی این ٹی اور آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس پر نشر کئے جائیں گے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ یہ لیگ 3 سے 13 جولائی تک برطانیہ کے ایجبسٹن اور نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب میں کھیلی جائے گی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker