کھیل

ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی نیوزی لینڈ سکواڈ میں واپسی

کرائسٹ چرچ ( آئی پی ایس) فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی نیوزی لینڈ سکواڈ میں واپسی ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف سیریز کے لئے سکواڈز کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ نے یو اے ای میں ٹی 20 جبکہ انگلینڈ میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔

فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ کائل جیمیسن کی کمر کی انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔

مارک چیپمین اور جمی نیشم فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ گھٹنے کا ری ہیب کرنے والے کین ولیمسن ٹریننگ کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انگلینڈ اور یو اے ای کے خلاف ٹی 20 میچز میں ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

یو اے ای میں ٹی 20 میچز 17، 19 اور 20 اگست کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ میں ٹی 20 میچز 30 اگست، یکم، 3 اور 5 ستمبر جبکہ ون ڈے میچز 8، 10، 13 اور 14 ستمبر کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخر میں بنگلہ دیش میں بھی تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker