کھیل

تمیم اقبال ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار : ایشیا کپ سے باہر

ڈھاکہ (آئی پی ایس)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، تاہم ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دیکھائی دے سکتے ہیں۔

قبل ازیں جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کیلئےبلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہونے پر قائل کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا اور وہ اب ورلڈ کپ تک بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ کپتانی چھوڑنے سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر جب بھی قومی ٹیم کیلئے موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی تھی اور وہ میرے معاملے کو سمجھ گئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker