کھیل

قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر شاہنواز دہانی ناراض

لاہور (آئی پی ایس) قومی ون ڈے سکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی ناراض ہوگئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کا شکوہ بھی کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کسی صحافی نے میرے اعداد و شمار سلیکٹرز کو نہیں دکھائے، علاوہ ازیں سابق کپتان راشد لطیف کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی دہانی ناراض دکھائی دئیے۔

راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے اعداد و شمار پوسٹ کیے جن میں دہانی کا نام شامل نہیں تھا، دہانی نے جواب میں اپنی پرفارمنس پوسٹ کر کے سوال کردیا "کیا دہانی پاکستانی پیسر نہیں؟۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker