کھیل

ورلڈکپ : شاہد آفریدی نے ٹیم کو بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

لاہور(آئی پی ایس) شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لئے بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور سپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے،پاکستان نے مشکل وقت میں بھارت کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہیے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker