کھیل

ورلڈکپ سے قبل پاکستانی پیس اٹیک نے دنیا پر دھاک بٹھادی

کراچی (آئی پی ایس)پاکستانی پیس اٹیک نے دنیا پر دھاک بٹھا دی جب کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد ایوریج اور اسٹرائیک ریٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

2019 میں انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی فاسٹ بولرز نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے، 4 برس کے دوران انھوں نے سب سے زیادہ بہتر اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وکٹیں اڑائیں۔

پاکستان نے اس عرصے میں افغانستان کیخلاف دوسرے ون ڈے تک اس طرز میں30 میچز کھیلے، جس میں صرف پیسرز نے 166 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران ایوریج 27 اور اسٹرائیک ریٹ 29.38 رہا۔

دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی ٹیم نے اس دوران 45 ایک روزہ میچز کھیلے اور پیسرز نے 189 وکٹیں لیں، ان کی اوسط 28.33 اور اسٹرائیک ریٹ 31.55 رہا، نیوزی لینڈ کے پیسرز نے 36 میچز میں 195 وکٹیں تو اڑائیں مگر اوسط 30.04 اور اسٹرائیک ریٹ 33.48 رہا۔

اس معاملے میں بھارتی فاسٹ بولرز چوتھے نمبر پر ہیں جنھوں نے 57 میچز میں 258 وکٹیں 30.44 کی اوسط اور 31.76 کے اسٹرائیک ریٹ سے لیں، آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی 36 میچز میں165 وکٹوں کے دوران اوسط 30.61 اور اسٹرائیک ریٹ 36.10 رہا۔ انگلینڈ کے پیسرز نے 36 میچز میں 178 وکٹیں لیں، اس دوران ایوریج 31.88 اور اسٹرائیک ریٹ 35.05 رہا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker