
برامپٹن : گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شانداربیٹنگ کا تسلسل جاری ہے اور وہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ تازہ ترین کارنامہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے انجام دیا جنہوں نے شاندار نصف سینچری اسکور کرتے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
مونٹریال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وینکوور نائٹس کے تباہ کن بولنگ اٹیک کا سامنا کیا پہلے اوور میں کرس لین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جس کے بعد دلپریت سنگھ ، شیرفین ردرفورڈ اور سریمانتھا وجے رتنے بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ پاور پلے کے اختتام پر ٹائیگرز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز تھا۔ اس موقع پر اوپنر محمد وسیم اچھی اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے وہ 10 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔