کھیل

گلوبل ٹی 20 کی 3 برس واپسی ، شاہدی آفریدی اور شعیب ملک کی شمولیت متوقع

دبئی (خصوصی رپورٹ) 3 برس کے وقفے کے بعد کینیڈین مینز ٹی 20 کی واپسی ہورہی ہے جو 20 جولائی سے 6 اگست 2023 تک برامپٹن اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کرونا وبا کے سبب منعقد نہیں ہوسکا تھا۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دو ایڈیشنز میں دنیا بھر سے کچھ نامور نام سامنے آئے جن میں پاکستان کے شاہد آفریدی ، شعیب ملک کے علاوہ کرس گیل، یووراج سنگھ، لاستھ ملنگا، کیرون پولارڈ، آندرے رسل، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ ، برینڈن میک کولم اور تھیسارا پریرا بطور کھلاڑی جبکہ وسیم اکرم، برائن لارا اور مہیلا جے وردھنے بطور سرپرست شامل تھے۔ توقع ہے اس بار بھی یہ اور کچھ دیگر کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ میں شریک 6 فرنچائزز کی شرکت کے ساتھ ہر ٹیم مکمل اور ایسوسی ایٹ ممالک کے کل 16 (سولہ) کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جن میں دو (2) عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی، تین (3) کینیڈین نیشنل ٹیم کے کھلاڑی اور (3) ابھرتے ہوئے کینیڈین کرکٹرز کھلاڑی شامل ہوں گے جو 18 دنوں میں 25 میچ کھیلیں گے۔
کرکٹ کینیڈا کے صدر راسپال باجوہ نے کہا کہ کینیڈا کی ون ڈے درجہ دوبارہ حاصل کرنے کے بعد گلوبل ٹی 20 سرفہرست ایسوسی ایٹ ممالک میں شامل ہونے کے ہمارے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہماری مہم کے آغاز میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker