کھیل

موسم کی وجہ سے مایوسی نہیں، بابر اعظم

کولمبو(آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ موسم کی وجہ سے مایوسی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، مسلسل کھیل رہے ہیں اور ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے، ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker