کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

احمد آباد(آئی پی ایس)ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔
اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
فائنل تک کا سفر
اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جبکہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔
انعامی رقم
موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
ماضی پر ایک نظر
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چوتھی بار ورلڈ کپ فائنل کھیل رہی ہے۔ اس نے 1983ء اور 2011ء میں ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا ریکارڈ 5 بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2003ء کے ورلڈ کپ کا فائنل ہوا تھا جو کہ آسٹریلیا نے با آسانی جیت لیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker