کھیل

ایشین لیجنڈز لیگ 27 مئی سے شروع ہوگی، شیڈول جاری

دبئی: ایشین لیجنڈز لیگ نے اپنے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق لیگ میچز 27 مئی سے 31 مئی تک ہوں جس کے بعد ناک آؤٹ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے۔ ایشین لیجنڈز لیگ کا فائنل 4 جون کو کھیلا جائے گا۔
ورلڈ اسپورٹس گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس لیگ میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی نمائندگی کرنے والی پانچ فرنچائز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں انڈین رائلز، سری لنکن لائنز، بنگلہ دیش ٹائیگرز، پاکستان اسٹارز اور افغانستان پٹھان کے نام دیئے گئے ہیں۔
لیگ میں کانٹے کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 29 مئی کو ہوگا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔
ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق سٹار سپورٹس نے حاصل کئے ہیں اس کا معاہدہ 2024 سے 2026 تک 3 سیزن کے لئے ہے۔
لیگ کمشنرچیتن شرما نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایشین لیجنڈز لیگ کو دنیا بھر کے شائقین تک پہنچانے کے لیے سٹار سپورٹس کے ساتھ شراکت پر بے حد خوشی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker