کھیل

کولمبو اسٹرائیکرز لنکا پریمیئر لیگ ٹی 20 کے لئے تیار

کولمبو : کولمبو اسٹرائیکرز 2 جولائی 2024 کو کینڈی کے خلاف اپنے پہلے میچ کے ساتھ لنکا پریمیئر لیگ 2024 (ایل پی ایل 2024) کے 5 ویں سیزن میں بڑی واپسی کی تیاری کررہی ہے۔

کولمبو اسٹرائیکر نے اس بار پہلے سے مضبوط ٹیم میدان میں اتاری ہے۔
کولمبو اسٹرائیکرز کوایل پی ایل 2023 میں پاکستانی کرکٹ آئیکون بابراعظم کا تعاون حاصل تھا جو نیو یارک اسٹرائیکرز فیملی کا حصہ ہیں اور انہوں نے ابوظبی ٹی 10 میں فتح اور لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں شاندار کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

بیٹنگ آرڈر میں متحرک بلے باز اور وکٹ کیپر گلین فلپس شامل ہیں شاداب خان کو ایک قابل لیگ اسپنر اور بلے باز کی حیثیت سے جگہ دی گئی ہے افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ آغاز کا وعدہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے بلے باز محمد وسیم پاور ہٹنگ میں اضافہ ہے۔

کوچ چمینڈا واس نے سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی مضبوط لائن اپ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹرائیکرز اسکواڈ ہمیشہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے مختلف فارمیٹس کے منفرد چیلنجز کو اپنانے کے قابل رہا ہے۔ ایل پی ایل ٹی 20 فارمیٹ کے ساتھ ہماری ٹیم بلاشبہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپ جیتے گی اور اعلیٰ اعزازات حاصل کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker