کھیل

پیرس پیرالمپکس کاونٹ ڈاون شروع ، چین 19 بڑے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر گیا

پیرس پیرالمپکس گیمز کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے اور ان گیمز کے آغاز میں صرف 100 دن باقی ہیں۔ اس حوالے سے 20 مئی کو چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن نے پیرا لمپکس گیمز کی تیاریوں کو متعارف کرانے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیرس پیرالمپکس گیمز میں تیر اندازی، بیڈمنٹن، بلائنڈ فٹ بال، گھڑ سواری، ٹرائیتھلون اور وہیل چیئر رگبی سمیت 22 کھیلوں کے 549 مقابلے ہوں گے یہ ٹوکیو پیرالمپکس سے 10 ایونٹس زیادہ ہیں۔ توقع ہے کہ پیرس پیرا لمپکس میں 160 سے زائد ممالک اور خطوں کے 4,400 ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ چین اب تک ٹریک اینڈ فیلڈ اور تیراکی جیسے 19 بڑے ایونٹس کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker