کھیل

برطانوی کوہ پیما 18 بار کوہ چومولانگما کو سر کرنے والا پہلا غیر ملکی بن گیا

برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے 12 مئی کی صبح نیپال کی جانب سے 18ویں مرتبہ کوہ چومولانگما کو سر کیا اور یوں وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سب سے زیادہ مرتبہ سر کرنے والی پہلی غیرملکی شخصیت بن گئے۔

نیپال ٹورازم بورڈ کے ایک اہلکار راکیش گرونگ نے بتایا کہ کول نے مقامی وقت کے مطابق12 مئی کو 8:30 بجے چومولانگما چوٹی کو سر کیا، وہ 18 بار چومولانگما چوٹی کو سر کرنے والے پہلے غیر ملکی بن گئے ہیں ۔
ان کے نیپالی کوہ پیمائی گائیڈ ڈورجی گیلزن نے 22ویں بار چومولانگما چوٹی کو سر کیا۔ نیپال کی معروف کوہ پیما گائیڈ کامی ریٹا شیرپا نے 12 تاریخ کی صبح 29ویں بار جنوبی ڈھلوان سے چومولانگما کی چوٹی پر چڑھ کر اپنا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker