فن و فنکار

شاہ رخ خان نے مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا دل جیت لیا

ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کے مداحوں میں اب مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا نام بھی شامل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی چینل کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ’ ثناء‘ نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کا چارم دیکھ کر میرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنے دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے‘۔ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم تھی۔

 

ثنا ءبھارت کی پہلی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ہیں جن کو مارچ 2023 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ثناء مقامی چینل پر مختلف پروگرامز کا حصہ ہیں اور موسم اور دیگر چیزوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر ثنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، مائیکرو سوفٹ کے چیئرمین اور صدر بریڈ اسمتھ سمیت متعدد مشہور افراد کے انٹرویوز کرچکی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker