فن و فنکار

شاہ رُخ خان نے مداحوں کی ڈیمانڈ پر فلم ’جوان‘ کا پوسٹر جاری کر دیا

ممبئی (آئی پی ایس)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی آنے والی نئی فلم ’جوان‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

شاہ رُخ نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ فلم جوان سے متعلق (AskSRK) سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے دلچسپ جواب دیئے۔

ایک صارف نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ اپنی فلم جوان کا پوسٹر کب ریلیز کریں گے؟

جس کے جواب میں شاہ رُخ خان نے کہا کہ وہ سوال جواب کے سیشن کے بعد پوسٹر جاری کر دیں گے۔

شاہ رُخ خان کے مداح ان کے اس اعلان کو مزاق سمجھے تاہم کنگ خان نے سوال جواب کے سیشن ختم ہونے کے فوری بعد جوان کا آفیشل پوسٹر ٹوئٹ کر دیا جس پر مداحوں نے بےحد خوشی کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker