فن و فنکار

سارہ خان 31 برس کی ہو گئیں، شوہر کی دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر ان کے شوہر فلک شبیر نے خوبصورت انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

گلوگار فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر لگائی اور سالگرہ کے مبارکباد دی۔

فلک نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ “جس لمحے پہلی بار آپکو دیکھا تھا اسی لمحے آپکو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا ادارہ کرلیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “امید ہے آج کے دن آپکو ڈھیروں خوشیاں ملیں گی، میری زندگی کی آخری سانسوں تک ڈھیروں محبت صرف آپکے لئے ہے، سالگرہ مبارک ہو”۔

 

یاد رہے کہ یہ جوڑی عالمی وباء کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئی تھی جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker