فن و فنکار

سلمان خان نے سنی دیول کو مبارکباد کیوں دی؟وجہ سامنے آگئی

ممبئی(آئی پی ایس) بالی ووڈ کے بھائی جان نے اداکار سنی دیول کو دبنگ انداز میں مبارک باد دے دی۔

اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار سنی دیول کو ان کی فلم ’غدر 2‘ کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے سنی دیول کا ہی ڈائیلاگ استعمال کیا۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈھائی کلو کا ہاتھ چالیس کروڑ کی اوپننگ کے برابر ہے۔ ڈھائی کلو کا ہاتھ سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ ہے جو انہوں نے ایک فلم میں اپنے دشمن کی پٹائی لگانے سے قبل بولا تھا۔ سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سینئر اداکار سنی دیول کی 2001 میں ریلیز ہو نیوالی فلم غدر بہت مشہور ہوئی تھی اور اب اس فلم کا سیکوئل ’غدر 2‘ گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی اوپننگ کمائی 40 کروڑ رہی جس کا حوالہ سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں دیا۔

’غدر 2‘ میں بھی پہلی فلم کی طرح پاکستان کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker