فن و فنکار

روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلی ترین پدما شری ایوارڈ سے نواز دیا گیا

بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلی ترین پدما شری ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ریاست کی جانب سے اعلی ترین ایوارڈ سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے والد کا خواب تھا مگر افسوس وہ یہ لمحہ دیکھنے کیلئے دنیا میں موجود نہیں۔
روینہ کا کہنا تھا کہ اس اہم اعزاز سے نوازے جانے پر بھارتی حکومت کی مشکور ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سینما کے آرٹ اور کرافٹ کے اس سفر میں ہمیشہ میری رہنمائی کی۔
یہ تقریب دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی جہاں فلموں کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی سرگرم رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو صدر دروپدی مرمو نے خود یہ اعزاز پیش کیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ یافتہ افراد کی فہرست جاری کی گئی جس میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کا نام بھی شامل تھا روینہ کو شعبہ فن میں پدما شری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker