فن و فنکار

بھارت میں جنونیت کا راج ہے، نصیرالدین شاہ

ممبئی(آئی پی ایس) معروف بھارتی اداکارنصیر الدین شاہ نے پاکستان اور مسلمان دشمنی پرمبنی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’غدر 2‘ ، ’کیرالہ اسٹوری‘ اور ’ کشمیر فائلز‘ جیسی فلموں کی مقبولیت اور کامیابی پریشان کن ہے۔
انہوںنے کہا کہ آج کل بھارت میں جنونیت کا راج ہے۔ جو جتنا جنونی ہوگا اسے اتنی ہی مقبولیت ملے گی۔ اپنے آپ کو برتر سمجھنے اور دوسروں سے نفرت کرنے والے مشہور ہوتے ہیں۔
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں اب ملک سے محبت ضروری نہیں بلکہ اس کا ڈھول پیٹنا اور کسی فرضی دشمن کو کھڑا کرنا بھی ضروری ہے۔ جو لوگ یہ سب کررہے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ یہ کتنا خطرنا ک ہے۔ زندگی کے اصل حقائق دکھانے والے ڈائریکٹرزکی فلمیں کامیاب نہیں ہورہیں لیکن میرا ان کو پیغام ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور اس جنونیت کے طوفان کے باوجود اچھی اور معیاری فلمیں بنانا جاری رکھیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker