فن و فنکار

ماڈل نتاشا نے شہروز سبزواری سے معافی کیوں مانگی؟ جانیے

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل نتاشا نے اداکار شہروز سبزواری سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران نتاشا نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہروز کو اداکار نہیں سمجھتیں کیونکہ وہ اپنے والد کے تعلقات کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے ہیں۔

نتاشا کے اس بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ماڈل نتاشا نے شہروز سبزواری اور سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگ لی۔

نتاشا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میں نے جو کہا اس کا یہ مطلب نہیں تھا میں سب سے معافی مانگتی ہوں شہروز سبزواری ایک اچھے اداکار ہیں، پاکستان کے اتنے بُرے حالات ہیں مگر پھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ وہ ہر چیز کا غلط مطلب نکال کر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker