فن و فنکار

سدھو موسے والا کے قاتل لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب

لدھیانہ (آئی پی ایس) بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کو تیز بخار، قے اور معدے کی تکلیف کے باعث بھٹنڈا جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لارنس بشنوئی کو سمگلنگ کیس میں کل عدالت میں پیش ہونا تھا۔

لارنس بشنوئی بالی ووڈ کے میگا سٹار سلمان خان کو بھی مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اس کے گینگ کی جانب سے سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker