فن و فنکار

جدہ میں پاکستان کے ماہ آزادی کے حوالے سے تقریبات جاری

جدہ(خالدنواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان کے ماہ آزادی کے حوالے سے پاکستان کمیونٹی کی تقریبات جاری ہیں ۔
ایک شاندار رنگا رنگ پروگرام "پاکستان سعودی نائٹ” کے عنوان سے ہوا جسکا اہتمام نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے ارسال کے تعاون سے کیا ۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمینٹ اتھارٹی نے خصوصی طور پر اجازٹ دی تھی ۔
پاک سعودی کلچرل نایٹ میں سینکڑوں پاکستانیوں اور سعودی خا ندانوں نے شرکت کی رات دو بجے تک پرجوشی سے دل دل پاکستان اور دیگر سعودی اور پاکستانی گیتوں۔ پر داد دیتے رہے جدہ کے قباء لاؤنج میں تمام سامعین کی تواضع پاکستان کھانوں سے کی گئی ۔
قباء لاؤنج کا غیرملکی اسٹاف نے پاکستانی شلوار قمیض زیب تن کررہا تھا ۔پاکستان سے مشہور ٹک ٹاکر سڈ مسٹر ریپر،شہباز خان مقامی پاکستانی فنکار سلیم رفیق اور سعودی عرب کے مشہور گلوکار محمد الزلا ل نے ۔شہر گیت سنائے ۔پروگرام کی منتظم جنرل ا نٹر ٹیمنٹ اتھارٹی کے مشیر نوشین وسیم نے ہوٹل کی انتظامیہ کا شاندار انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔قباء لاؤنج کی جانب سے فنکاروں اور پاکستان جرنلسٹ فورم کو یادگار شیلڈ دی گئیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker