فن و فنکار

فیروز خان کو دوبارہ پیار مل گیا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور(آئی پی ایس) فلم و ٹی وی اداکار فیروز خان سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

اداکار فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کی ایک ساتھ گھومتے پھرتے، سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہیں۔

 

اِن تصویروں میں یہ دونوں فنکار ہائیکنگ کرتے اور ایک دوسرے کی موجودگی سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اِن وائرل تصویروں پر مداح جہاں تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں وہیں کچھ حلقوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں نیا جوڑا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیروز خان نے دوسری شادی کے لئےلڑکی تلاش کرنے سے متعلق تصدیق کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker