دبئی ایکسپو میں پاکستان کی 11 فلمیں دکھائی جائیں گی

mahira khan

دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا انعقاد ہو گیاجہاں پاکستان میں بننے والی 11 فلمیں دکھائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ تمام فلمیں دبئی ایکسپو کے پاکستانی انکلوژر میں 21 جنوری سے 26 جنوری تک دکھائی جائیں گی۔پاکستان فلم ویک میں دکھائی جانے والی فلموں میں طیفہ ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنون، بن روئے، ہیر مان جا، پرچی، چھلاوا، سپرسٹار اور ساون شامل ہیں۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ حکومت نے اس سال پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی)میں ایک علیحدہ فلم ڈویژن قائم کیا ہے اور اس کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے بھی 2022 میں دس فلمیں بنائی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا تھا۔پاکستان پویلین پر ان کا خیرمقدم پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات افضل محمود نے کیا۔انہوں نے پاکستان ایکسپو ٹیم کو ایکسپو 2020 میں اپنے ملک کی صلاحیتیں موثر انداز میں دکھانے کے لیے سراہا۔واضح رہے دبئی کے ایگزیبیشن سینٹر میں دبئی ایکسپو پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا اور اس میں 190 سے زائد ممالک کے پویلینز موجود ہیں۔دبئی ایکسپو کا اختتام تقریبا چھ ماہ جاری رہنے کے بعد 31 مارچ کو ہوگا۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں