فن و فنکار

بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی ہرج نہیں : امیر گیلانی

کراچی (آئی پی ایس)پاکستان شوبز کے اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حال ہی میں امیر گیلانی نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں دوست جیسی بیوی ملے۔

اداکار نے کہا کہ ایک مرد کو اپنے والدین اور بیوی کے درمیان توازن قائم کرنا چاہیے کیونکہ وہ خاندان میں ایک نئی فرد ہے اور ایک مختلف ذہنیت کے ساتھ آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا بالکل نارمل بات ہے اور اس میں کوئی ہرج نہیں۔ امیر گیلانی نے کہا کہ انہوں نے بہت سی بڑی عمر کی لڑکیوں کو کم عمر لڑکیوں سے زیادہ پُرکشش دیکھا ہے۔

امیر گیلانی نے کہا کہ بعض اوقات معاملات ٹھیک نہیں ہوتے اور لوگ طلاق لے لیتے ہیں وہ طلاق یافتہ یا خود سے بڑی عورت سے شادی کرنے کو غلط نہیں سمجھتے اس میں کوئی ہرج نہیں۔

امیر گیلانی نے کہا کہ انہیں خود بھی کسی بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker