فن و فنکار

پاکستان کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)فلم ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار افضال احمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے، انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں صرف 18برس کی عمر میں 50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker